پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم پی سی بی لائیو کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے دوران شائقین کی جانب سے شاندار پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔پی سی بی کے مطابق پہلے ون ڈے کے دوران پی سی بی لائیو کے ڈان لوڈز کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی، جبکہ پلیٹ فارم پر دو لاکھ سے زائد واچ آورز بھی ریکارڈ …
لاہور ،پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے دوران شائقین کی جانب سے شاندار پذیرائی حاصل ہوئی،ترجمان پی سی بی

مزید خبریں
لاہور۔1جون (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈیجیٹل اسٹریمنگ پلیٹ فارم پی سی بی لائیو کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ون ڈے میچ کے دوران شائقین کی جانب سے شاندار پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔پی سی بی کے مطابق پہلے ون ڈے کے دوران پی سی بی لائیو کے ڈان لوڈز کی تعداد ساڑھے تین لاکھ سے تجاوز کر گئی، جبکہ پلیٹ فارم پر دو لاکھ سے زائد واچ آورز بھی ریکارڈ کیے گئے۔
پہلے ون ڈے میں شائقین کی بڑی تعداد نے پی سی بی لائیو کے ذریعے میچ دیکھا، جس کے نتیجے میں پلیٹ فارم نے ڈان لوڈز اور واچ آورز کے اہم سنگ میل عبور کیے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ منگل کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں ملنے والی بھرپور پذیرائی کے بعد دوسرے ون ڈے کے لیے بھی شائقین کی جانب سے پلیٹ فارم میں غیر معمولی دلچسپی متوقع ہے۔پی سی بی لائیو پر سیریز کے تمام میچز، جھلکیاں اور خصوصی ویڈیوز شائقین کے لیے دستیاب ہیں۔








