گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھ رہی ہے اور پاکستان کےنوجوانوں کو اس تبدیلی کے مطابق تیار کرنا ناگزیر ہے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کیلئے سرکاری و نجی شعبے کے درمیان شراکت داری انتہائی اہم ہے۔وہ خیبرپختونخوا ہائوس اسلام آباد میں ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے
دنیا تیزی سے ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھ رہی ہے ، نوجوانوں کو تبدیلی کے مطابق تیار کرنا ناگزیر ہے، فیصل کریم کنڈی

مزید خبریں
اسلام آباد۔1جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھ رہی ہے اور پاکستان کےنوجوانوں کو اس تبدیلی کے مطابق تیار کرنا ناگزیر ہے، نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کیلئے سرکاری و نجی شعبے کے درمیان شراکت داری انتہائی اہم ہے۔وہ خیبرپختونخوا ہائوس اسلام آباد میں ایک وفد سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے گورنر سے ملاقات کی جس میں صوبے کے نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ڈیجیٹل مہارتوں کی تربیت فراہم کرنے کے حوالے سے مجوزہ تعاون پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔پیر کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں او ایس سی ڈی کے شریک چیئرمین بختیار فائق، آر اینڈ آر کنسلٹنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیئرمین راحیل ضیا، مرزا اویس، پاکستان میں علی بابا کے نمائندے ہینگ شاؤ اورپری-پرینیورشپ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سید وجاہت علی نے شرکت کی۔گ
ورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کی آبادی کا بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اور انہیں جدید ٹیکنالوجی اورمصنوعی ذہانت کے شعبوں میں مہارت فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے ڈیجیٹل معیشت کی طرف بڑھ رہی ہے اور پاکستان کے نوجوانوں کو اس تبدیلی کے مطابق تیار کرنا ناگزیر ہے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مصنوعی ذہانت مستقبل کی معیشت، تعلیم، کاروبار اور روزگار کے مواقع کی سمت متعین کر رہی ہے، لہٰذا خیبرپختونخوا کےنوجوانوں کو بھی ان شعبوں میں عالمی معیار کی تربیت فراہم کی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ایسی تربیت نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گی بلکہ نوجوانوں کو فری لانسنگ، ای کامرس اور بین الاقوامی مارکیٹوں تک رسائی حاصل کرنے میں بھی مدد دے گی۔گورنر نے کہا کہ نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور انہیں جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کے لیے سرکاری و نجی شعبے کے درمیان شراکت داری انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں بین الاقوامی اداروں اور معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں کے تعاون کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہر ممکن معاونت کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں یہ اتفاق بھی کیا گیا کہ پری-پرینیورشپ (پرائیویٹ) لمیٹڈ گورنر خیبرپختونخوا کے دفتر کو ایک تفصیلی کانسیپٹ نوٹ فراہم کرے گی جس کی بنیاد پر مجوزہ تربیتی پروگرام اور باہمی تعاون کے امکانات کا جائزہ لے کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔








