سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں بجلی بندش کا شیڈول

گوجرانوالہ الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی نے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔

سیالکوٹ۔2جون (اے پی پی):گوجرانوالہ الیکٹرک پاور سپلائی کمپنی نے سیالکوٹ کے مختلف علاقوں میں عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔گپکو حکام کے مطابق ضروری مرمت اور ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں 7، 9، 14، 16، 21، 23، 28اور 30 جون کو سٹیڈیم روڈ، سمبڑیال روڈ، کالج روڈ، گلشن کالونی، ماڈل ٹاؤن، دھیدووالی، فیڈرز اور 7، 14، 21، 28 جون کو غنی پورہ، تاجوکے، مالومہے، سوہاوہ، حاجی پورہ، یونس سرجیکل، جمیل سٹیل، رفیق سرجیکل سٹیل، فیڈرز اور 15، 18 جون کو کلاک ٹاور، مین کینٹ روڈ، گیریژن، ایم ای ایس، سراح، بجوات، چپراڑ، فیڈرز اور 3، 6، 10، 13، 17، 20، 24اور 27 جون کو سرکلر روڈ، محلہ اسلام آباد، رنگپورہ، پورا ہیراں، فیڈرز میں صبح 8 بجے سے لیکر دوپہر 1 بجے تک بجلی کی سپلائی معطل رہے گی۔