گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چین کے گلوبل گورننس انسٹیٹیوٹ اور کنگ شی اوورسیز بزنس اینڈ انویسٹمنٹ آرگنائزیشن کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا اور چین کے درمیان سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان چین اکنامک اینڈ کلچرل کونسل
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چین کے گلوبل گورننس انسٹیٹیوٹ اور کنگ شی اوورسیز بزنس اینڈ انویسٹمنٹ آرگنائزیشن کے نمائندہ وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔2جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے چین کے گلوبل گورننس انسٹیٹیوٹ اور کنگ شی اوورسیز بزنس اینڈ انویسٹمنٹ آرگنائزیشن کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا اور چین کے درمیان سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون کے فروغ کے مختلف پہلوئوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان چین اکنامک اینڈ کلچرل کونسل (پی سی ای سی سی) کے صدر بایزید کاکڑ بھی شریک تھے۔منگل کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا میں سرمایہ کاری کے مواقع بالخصوص معدنیات، سیاحت، قابل تجدید توانائی اور دیگر ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون پر گفتگو کی گئی۔
چینی وفد نے صوبے کے قدرتی وسائل، جغرافیائی اہمیت اور سرمایہ کاری کی وسیع صلاحیتوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان اور چین کے درمیان دیرینہ اور آزمودہ دوستی کو دونوں ممالک کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔ انہوں نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں چین کےمسلسل تعاون کو سراہتے ہوئے خطے کی خوشحالی کے لیے چینی اداروں اور سرمایہ کاروں کے کردار کی تعریف کی۔








