وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے تحت ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی زیر قیادت ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

فیصل آباد ۔ 03 جون (اے پی پی):وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور منیجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا کی زیر قیادت ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پر تعمیراتی کام کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ پراجیکٹ سائٹ پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر حافظ اویس جمال نے ربن کاٹ کر تعمیراتی کام شروع کرائے۔ اس موقع پر کنٹریکٹر کمپنی اور کنسلٹنٹ کے نمائندے بھی موجود تھے جبکہ فارنر انجینئرز بھی سائٹ پر پہنچ گئے۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر نے تعمیراتی کام کو فل سپیڈ سے کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسٹرن ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ ایک اسٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے جس کی تکمیل سے شہریوں کو ماحولیاتی اور فضائی آلودگی سے نجات ملے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ میگا پراجیکٹ پر تعمیراتی کام کی رفتار کو تیز کیا جائے گا اور جاری کردہ ٹائم فریم کے مطابق پراجیکٹ کو مکمل کرنا ترجیحات میں سرفہرست ہے۔