لاہور میں مبینہ پولیس مقابلہ، زیرِ حراست ملزم مارا گیا

لاہور کے علاقے نشتر میں سی سی ڈی ماڈل ٹائون اور ملزمان کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا ہے۔

لاہور۔4جون (اے پی پی):لاہور کے علاقے نشتر میں سی سی ڈی ماڈل ٹائون اور ملزمان کے درمیان مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم ہلاک ہوگیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ڈی ٹیم زیرِ حراست ملزم شکیل کو ریکوری کے لیے لے جا رہی تھی کہ اس دوران اس کے ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ کے تبادلے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آ کر ہلاک ہوگیا۔ ترجمان نے بتایاکہ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے جبکہ ہلاک ملزم کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔ سی سی ڈی حکام کے مطابق فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔