ہیومن پیپیلوما وائرس ویکسینیشن مہم 2026سے متعلق ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوہستان لوئر عبدالولی خان کی زیرِ صدارت ہیومن پیپیلوما وائرس ویکسینیشن مہم 2026ء سے متعلق ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

کوہستان لوئر۔ 4 جون (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کوہستان لوئر عبدالولی خان کی زیرِ صدارت ہیومن پیپیلوما وائرس ویکسینیشن مہم 2026ء سے متعلق ڈسٹرکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، ای پی آئی کوآرڈینیٹر سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ایچ پی وی ویکسینیشن مہم کی کامیاب منصوبہ بندی، عوامی آگاہی، بین المحکماتی تعاون اور مہم کے موثر انعقاد سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کوہستان لوئر نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ مہم کی کامیابی اور زیادہ سے زیادہ اہداف کے حصول کیلئے بھرپور اقدامات یقینی بنائیں۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ علماء کرام، تعلیمی ادارے، محکمہ صحت اور دیگر سٹیک ہولڈرز عوام میں ایچ پی وی ویکسین کے حوالہ سے شعور اجاگر کرنے اور والدین کا اعتماد بڑھانے میں اپنا موثر کردار ادا کریں تاکہ بچیوں کو اس اہم بیماری سے محفوظ بنایا جا سکے۔

مزید خبریں