ساہیوال کلب میں آل پاکستان جونیئرز/سینیئرز نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئن شپ 2026پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ جمعرات کو ہونے والے مقابلوں میں کھلاڑیوں نے مینز سنگلز، ڈبلز، سینیئرز ایونٹس اور جونیئر ایج-گروپ سمیت مختلف کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔مینز سنگلز اور ڈبلز مقابلے:مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں ٹاپ کھلاڑیوں نے آسانی سے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔
قومی رینکنگ ٹینس چمپئن شپ، احتشام ہمایوں، حسان شوکت اور اسد زمان کی فتوحات

مزید خبریں
لاہور۔4جون (اے پی پی):ساہیوال کلب میں آل پاکستان جونیئرز/سینیئرز نیشنل رینکنگ ٹینس چمپئن شپ 2026پوری آب و تاب کے ساتھ جاری ہے۔ جمعرات کو ہونے والے مقابلوں میں کھلاڑیوں نے مینز سنگلز، ڈبلز، سینیئرز ایونٹس اور جونیئر ایج-گروپ سمیت مختلف کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔مینز سنگلز اور ڈبلز مقابلے:مینز سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں ٹاپ کھلاڑیوں نے آسانی سے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ حسان شوکت نے عطا ربی کو 1-6، 1-6 سے جبکہ احتشام ہمایوں نے ذاکر اللہ کو 2-6، 2-6 سے شکست دی۔ سلیمان جنید نے وقار احمد کو 0-6، 1-6 سے آٹ کلاس کیا اور عمران بھٹی نے ڈاکٹر علی نواز کے خلاف 0-6، 1-6 سے یکطرفہ فتح حاصل کی۔ اسد زمان نے محمد زبیر کو 2-6، 3-6 سے شکست دی، جبکہ محمد یحییٰ نے محمد سبحان کو 1-6، 1-6 سے ہرا دیا۔
اس راونڈ کے سب سے کانٹے دار مقابلے میں مظہر نے عبدالباست کو 3-6، 6-4 اور 8-10 سے شکست دی۔مینز ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں بھی یکطرفہ کامیابیاں دیکھنے کو ملیں۔ ابوبکر طلحہ اور طلحہ وحید نے انس خان اور الیاس خان کو 0-6، 0-6 سے وائٹ واش کیا۔ حمزہ نعیم اور عمران بھٹی نے شاندار واپسی کرتے ہوئے ہارون مسعود اور حذیفہ آصف کو 7-5، 4-6 اور 7-10 سے ہرایا۔ عبدالباست اور وقار احمد نے محمد سبحان اور ایم سواتی کو 2-6، 3-6 سے شکست دی، جبکہ احتشام ہمایوں اور اسد زمان نے رضوان اور حسنین کو 1-6، 1-6 سے آوٹ کلاس کیا۔سینیئرز (45+ اور 55+) مقابلے:سینئرز 45 پلس ڈبلز کے پری کوارٹر فائنل میں یوسف خان اور نذیر احمد نے منیر اور وجاہت کو 1-6، 2-6 سے شکست دی۔ بلال احمد کہلو اور معید ظفر ڈوگر نے ساجد بخاری اور چوہدری خلیل کو 3-6، 2-6 سے ہرایا، جبکہ راشد اور رضوان نے ایک سخت مقابلے کے بعد خرم امتیاز اور فیاض نذیر کو 6-4، 6-7 اور 5-10 سے زیر کیا۔سینئرز 55 پلس ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں راشد ملک اور عارف فیروز نے آصف مسعود اور رانا روف پر 1-6، 1-6 سے برتری حاصل کی۔ میاں نوید اور تنویر ہرل نے سید اظہر اور مزمل ستار کو 3-6، 2-6 سے شکست دی، جبکہ خرم امتیاز اور فیاض نذیر نے شیخ نوید اور ڈاکٹر مائیکل انصاری کو 4-6، 0-6 سے آوٹ کلاس کیا۔بوائز جونیئر مقابلے (انڈر 18، 14، 12 اور 10): بوائز انڈر 18 کے کوارٹر فائنل میں احتشام ہمایوں نے علیان علی کو 2-6، 2-6 سے، محمد یحییٰ نے محمد معاذ کو 2-6، 0-6 سے شکست دی، جبکہ عبدالباست نے حسیب مصطفی کو 0-6، 0-6 سے کلین سویپ کیا۔بوائز انڈر 14کے کوارٹر فائنلز میں کئی یکطرفہ مقابلے دیکھنے کو ملے۔
محمد معاذ نے حشام شیر چدھڑ کو 0-4، 0-4 سے، جبکہ محمد ابراہیم حسین گل نے علیان علی کو 1-4، 3-5 سے شکست دی۔ محمد ایان نے بہروز میمن کو 0-4، 0-4 سے آوٹ کلاس کیا، اور شایان آفریدی نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد شاندار واپسی کرتے ہوئے راشد علی بچانی کو 4-2، 1-4، 0-4 سے ہرایا۔بوائز انڈر 12 کے پری کوارٹر فائنل میں محمد ایان نے اصفہان میمن کو 0-4، 0-4 سے، ماجد علی بچانی نے مصطفی ضیا کو 0-4، 1-4 سے اور اشتر عالم نے روحان ڈوگر کو 0-4، 0-4 سے شکست دی۔ بہروز میمن نے ریان عمر خلیل کو 2-4، 2-4 سے ہرایا، جبکہ محمد فیضان نے سلمان پیرزادہ کے خلاف 2-4، 4-1، 3-5 سے کامیابی حاصل کی۔ محمد دانیال نے ولی محمد حسان کو 1-4، 1-4 سے، مصطفی عزیر رانا نے موسی خان کو 0-4، 0-4 سے شکست دی، اور محمد ابراہیم حسین گل نے زبردست واپسی کرتے ہوئے سالار خان کو 4-2، 1-4، 0-4 سے زیر کیا۔بوائز/گرلز انڈر 10 کے پہلے راونڈ میں سب سے کم عمر کھلاڑیوں کی جانب سے حوصلہ افزا ءکارکردگی دیکھنے کو ملی۔
اصفہان میمن نے فیض پیرزادہ کو 1-6 سے، حاشر مصطفی نے موسی خان کو 3-6 سے، ایمان شہباز نے حنین بھٹی کو 0-6 سے شکست دی، اور موسی پیرزادہ نے علی اصغر لغاری پر 0-6 سے فتح حاصل کی۔گرلز جونیئر مقابلے (انڈر 12، 14 اور 18): گرلز انڈر 12 کے کوارٹر فائنل میں شہرین عمر نے وجیہہ فاطمہ کو 2-4، 2-4 سے، جبکہ فاطمہ نقوی نے انابیہ احمد کو 1-4، 2-4 سے شکست دی۔گرلز انڈر 14 کے کوارٹر فائنل میں علیزے مریم نے شاہنور عمر کو 0-4، 4-5 سے شکست دی۔ عنایہ خان نے شہرین عمر کو 5-4، 1-4، 1-4 سے ہرایا، جبکہ ایمان شہباز نے وجیہہ فاطمہ کو 1-4، 2-4 سے شکست دی۔ گرلز انڈر 18 کے کوارٹر فائنل میں علیزے مریم نے اپنی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے شاہنور عمر کو 4-6، 3-6 سے شکست دی، جبکہ خدیجہ خلیل نے مریم نقوی کو آسانی سے 1-6، 1-6 سے ہرا دیا۔








