آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل (جمعہ) کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے ۔
اوگرا نے کل (جمعہ) کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔23جولائی (اے پی پی):آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے کل (جمعہ) کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 378 روپے 66 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے ۔
اسی طرح موٹر اسپرٹ (پٹرول) کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج (جمعرات) رات 12 بجے سے ہوگا۔







