ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور ایئرپورٹ آمد،گورنرپنجاب،وفاقی وزیر داخلہ نے استقبال کیا

گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کی لاہور ایئرپورٹ آمد پر ان کاپر تپاک استقبال کیا۔ گورنر پنجاب نے ایرانی وزیر داخلہ کے ہمراہ مزاراقبال پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر دونوں ممالک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے دروازے اپنے ایرانی …

لاہور۔23جولائی (اے پی پی):گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کی لاہور ایئرپورٹ آمد پر ان کاپر تپاک استقبال کیا۔ گورنر پنجاب نے ایرانی وزیر داخلہ کے ہمراہ مزاراقبال پر حاضری دی، پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پر دونوں ممالک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے دروازے اپنے ایرانی بھائیوں کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں برادر اسلامی ملک اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مذہب، ثقافت اور تاریخ سے جڑے ہیں۔گورنر پنجاب نے کہ پاکستان ہر مشکل گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا رہے گا، پاکستان نے ایران امریکہ جنگ میں ثالثی کا کردار ادا کر کے خطے میں امن کے لیے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔

گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ ہمیں اپنے دوست ملک ایران پر فخر ہے کہ جس نے دشمن کی جارحیت کا بھر پور اور موثر طریقے سے جواب دیا اور سرخرو ہوا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی سطح پر ہمیشہ اسلامی ممالک کی خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کے لئے آواز اٹھائی ہے۔