بلوچستان کے امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، زمرک خان اچکزئی

عوامی نیشنل پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی و سابق صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے مستونگ میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے محافظ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے

کوئٹہ۔ 23 جولائی (اے پی پی):عوامی نیشنل پارٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی و سابق صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے مستونگ میں ہونے والے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ اور ان کے محافظ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔جمعرات کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہدا ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔

بے گناہ انسانوں کا ناحق خون بہانے والے اپنے انجام کو ضرور پہنچیں گے۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں عوامی نیشنل پارٹی شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔