نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں رات تیز آندھی اور بارش کے باعث لتمام فیڈر بند ہو گئے نوشہرہ ورکاں 132 کے وی گریڈ اسٹیشن سے ایک ساتھ نکلنے والے تین فیڈروں نوشہرہ فیڈر،مسندہ فیڈر،تھانہ روڈ فیڈر،بھی بند ہونے والے فیڈروں میں شامل تھے
نوشہرہ ورکاں ،گیپکو صارفین کا بجلی کی سروس اور سپلائی میں بہتری لانے کا مطالبہ
نوشہرہ ورکاں ۔ 05 جون (اے پی پی):نوشہرہ ورکاں اور گردو نواح میں رات تیز آندھی اور بارش کے باعث لتمام فیڈر بند ہو گئے نوشہرہ ورکاں 132 کے وی گریڈ اسٹیشن سے ایک ساتھ نکلنے والے تین فیڈروں نوشہرہ فیڈر،مسندہ فیڈر،تھانہ روڈ فیڈر،بھی بند ہونے والے فیڈروں میں شامل تھے ۔ ان تین فیڈروں کی اوپر نیچے چلتی لائنوں کی وجہ سے تھانہ روڈ فیڈر پر پیچیدہ فالٹ نماز فجر کے قریب ملا اور تمام رات تینوں فیڈر ایک ساتھ بند رھے ، ہزاروں گیپکو صارفین تمام رات پریشان رہے۔ گیپکو عملہ کا کہنا ہے کہ تین ایک ساتھ چلتے فیڈروں میں سے اگر کسی ایک فیڈر پر کام کرنا ہو تینوں فیڈر فار سیفٹی بند رکھنا مجبوری ہے ۔ رات بھرتین فیڈروں کے ہزاروں صارف بے آرام رہے اور گیپکو کے ہزاروں یونٹ بھی ضائع ہو گئے، جو ان تین ایک ساتھ چلتے فیڈروں کی وجہ سے معمول بنا ہوا ہے۔ مقامی صارفین نے سسٹم میں بہتری اور فیڈر لائنوں پر مختلف مقامات پر ڈی فیوز سیٹ لگانے کا مطالبہ کیا ہے جو ماضی میں لگے رھے ہیں









