سرگودھا کے شہریوں کو31 مقامات پر فری وائی فائی انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے، ایس پی سیف سٹی

حکومت پنجاب نے عوام کو جدید ترین سسٹم سے منسلک کرنے کے لئے سیف سٹی منصوبہ کے تحت شہریوں کو مفت وائی فائی انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کر دی ہے جس کے تحت سرگودھا شہر کے 31 مقامات پر مفت وائی فائی سروس کو فعال کر کے اس میں مزید اضافہ کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی سیف سٹی پراجیکٹ سرگودھا عامر …

سرگودھا ۔ 05 جون (اے پی پی):حکومت پنجاب نے عوام کو جدید ترین سسٹم سے منسلک کرنے کے لئے سیف سٹی منصوبہ کے تحت شہریوں کو مفت وائی فائی انٹر نیٹ کی سہولت فراہم کر دی ہے جس کے تحت سرگودھا شہر کے 31 مقامات پر مفت وائی فائی سروس کو فعال کر کے اس میں مزید اضافہ کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایس پی سیف سٹی پراجیکٹ سرگودھا عامر مشتاق نے کیا ۔ ایس پی سیف سٹی عامر مشتاق نے کہا کہ اس کا مقصد موبائل فون استعمال کرتے ہوئے کسی بھی وقوعہ کی صورتحال میں سیف سٹی ہیلپ لائن سے فوری رابطہ کو میسر اور آسان بنانا ہے۔ ایس پی عامر مشتاق نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی عوام دوست پالیسی کے تحت حکومتِ پنجاب سرگودھا سمیت صوبہ بھر میں ایمرجنسی ریسکیو 1122، سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات اور طبی سہولیات کی فراہمی، پولیس ایمرجنسی ہیلپ 15,صفائی ستھرائی اور پینے کے میٹھے پانی کی فراہمی ،آسان روزگار، بے گھر عوام میں مکانات کی تقسیم، کسانوں اور شہریوں کو آسان شرائط پر قرضوں کی سہولت کے ساتھ سکولوں میں اعلی تعلیم کی سہولیات کے علاہ شہریوں کے لئے اہم مقامات پر مفت وائی فائی انٹر نیٹ کی جدید سہولت مہیا کر رہی ہے

جس کے تحت سرگودھا شہر میں یونیورسٹی روڈ، 47 پل چوک، نوری گیٹ ، شاہین چوک، ڈی سی چوک، خیام چوک، 49 ٹیل، آزادی چوک سمیت 31 مقامات پر سیف سٹی سسٹم سے مفت وائی فائی انٹر نیٹ کی سہولت مہیا کر دی گئی ہے اوراضافہ کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کہ اندرونِ شہر نصف سیف سٹی کیمروں کے مقامات انہیں پولز اور طالبات کے کالجز میں سیف سٹی سے فوری رابطہ کے لئے بٹن لگا دیئےگےہیں تاکہ کسی بھی وقوعہ کی صورتحال میں سیف سٹی کنٹرول سےفوری رابطہ ممکن ہو سکے اور اب سیف سٹی کے زریعے تمام یونین کونسلز تک کیمروں کی نصب اور وائی فائی کے مقامات میں اصافہ کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ ہر قسم کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھتے ہوئے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ جرائم کے خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔