تحصیل درگئی کے علاقے وزیر آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں 27 سالہ سلمان جاں بحق ہوگیا

حصیل درگئی کے علاقے وزیر آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں 27 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو 1122 ترجمان ملاکنڈ کے مطابق ریسکیو کی میڈیکل ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی

ملاکنڈ۔06 جون (اے پی پی):تحصیل درگئی کے علاقے وزیر آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں 27 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ریسکیو 1122 ترجمان ملاکنڈ کے مطابق ریسکیو کی میڈیکل ٹیم ایمبولینس کے ہمراہ فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور متوفی سلمان کی نعش ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی منتقل کر دی۔ذرائع کے مطابق فائرنگ چچا زاد بھائیوں کے درمیان ہوئی ہے جبکہ وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے