راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے چھ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا
راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ، چھ افراد گرفتار

مزید خبریں
راولپنڈی۔6جون (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے چھ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف جاری مہم کے دوران تھانہ پیرودھائی، کینٹ، ایئرپورٹ، چکلالہ، ٹیکسلا اور روات کے علاقوں میں الگ الگ کارروائیاں کی گئیں۔ پولیس نے زیر حراست افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔ ڈویژنل ایس پیز نے کہا ہے کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے قانون شکنی میں ملوث افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔








