کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے) کا صفائی عملہ سیاحتی مقامات پر صفائی میں مصروف ہے۔ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق صفائی عملہ شوگراں، کیوآئی اور ناران میں مختلف مقامات سے کوڑا کرکٹ اکھٹا کر کے اسے مقررہ جگہوں پر منتقل کر رہا ہے
کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا صفائی عملہ سیاحتی مقامات پر صفائی میں مصروف
مانسہرہ۔ 06 جون (اے پی پی):کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے) کا صفائی عملہ سیاحتی مقامات پر صفائی میں مصروف ہے۔ کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق صفائی عملہ شوگراں، کیوآئی اور ناران میں مختلف مقامات سے کوڑا کرکٹ اکھٹا کر کے اسے مقررہ جگہوں پر منتقل کر رہا ہے تاکہ وادی کے قدرتی حسن اور ماحول کو صاف رکھا جا سکے۔ ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی رحمت علی کی ہدایت پر وادی میں صفائی اور ماحول کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے تاکہ آنے والے سیاحوں کو صاف، خوبصورت اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے۔ کے ڈی اے نے تمام ہوٹل مالکان سے گزارش کی ہے کہ وہ کوڑا کرکٹ سڑکوں، ندی نالوں یا ہوٹلوں کے باہر پھینکنے سے گریز کریں اور صفائی کے نظام میں کے ڈی اے کے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ کسی بھی ہوٹل کی جانب سے غفلت، لاپرواہی یا غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرتے ہوئے بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ وادی کو صاف رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری اور قومی فریضہ ہے۔ ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے گندگی پھیلانے سے اجتناب کریں اور اپنے خوبصورت سیاحتی مقامات کو محفوظ بنائیں۔









