سندھ زرعی یونیورسٹی اور مہران یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کی ٹیم نےہواوے آئی سی ٹی کمپیٹیشن گلوبل فائنلز 2025-26 میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔
ہواوے آئی سی ٹی عالمی مقابلے میں پاکستان ٹیم کی شاندار کامیابی، تیسری پوزیشن حاصل کر لی
حیدرآباد۔ 06 جون (اے پی پی):سندھ زرعی یونیورسٹی اور مہران یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کی ٹیم نےہواوے آئی سی ٹی کمپیٹیشن گلوبل فائنلز 2025-26 میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی۔ چین کے شہر شین ژین میں منعقدہ اس عالمی مقابلے میں پاکستانی طلبہ نے غیرمعمولی فنی مہارت، جدت اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر پاکستان کا پرچم سربلند کیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام اور مہران یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی جامشورو کے طلبہ پر مشتمل پاکستانی ٹیم نےہواوے آئی سی ٹی کمپیٹیشن گلوبل فائنلز 2025-26 میں نیٹ ورک ٹریک میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دنیا بھر میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ان عالمی مقابلوں میں 40 ممالک کی 170 ٹیموں نے حصہ لیا، جہاں پاکستانی ٹیم کے رکن کی حیثیت سے نیٹ ورک ٹریک میں شرکت کی اور اپنی تکنیکی صلاحیتوں کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کی مؤثر نمائندگی کی۔









