ریاض ۔ 2 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گذشتہ روز مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماوں میں ہونے والی گفتگو میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں باہمی تعاون اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماوں نے گفتگو کے دوران …
شاہ سلمان کا مصری صدرسے ٹیلیفون پر رابطہ، دہشت گردی کے خلاف تعاون پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض ۔ 2 نومبر (اے پی پی) سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گذشتہ روز مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہنماوں میں ہونے والی گفتگو میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ، دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں باہمی تعاون اور دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں رہنماوں نے گفتگو کے دوران مصر اور سعودی عرب میں بھائی چارے اور دوستی کے فروغ اور دونوں برادر قوموں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لیے مزید اقدامات پر بھی اتفاق کیا۔ بات چیت میں مشترکہ عرب ایکشن پلان کو آگے بڑھانے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کو مضبوط بنانے سے بھی اتفاق کیا گیا۔








