صدر مملکت کی سویڈن کے قومی دن کے موقع پر وہاں کی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سویڈن کے قومی دن کے موقع پر وہاں کی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سویڈن کے قومی دن کے موقع پر وہاں کی حکومت اور عوام کو دلی مبارکباد پیش کی ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان سویڈن کے ساتھ اپنے دیرینہ اور دوستانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، 1949 میں قائم ہونے والے یہ تعلقات باہمی احترام، بین الاقوامی امن اور تعاون کے مشترکہ عزم کی مضبوط بنیادوں پر استوار ہیں۔ہفتے کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے دوطرفہ تعلقات میں مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قابلِ تجدید توانائی، ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن، ٹیکسٹائل اور زراعت کے شعبوں میں تعاون میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو مزید بڑھانے کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ انہوں نے آ ئندہ برسوں میں ان باہمی مفید تعلقات کو مزید مضبوط اور وسعت دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ بھی کیا