وزیر دفاع نے سیالکوٹ ٹینری زون میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کر دیا

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ ٹینری زون میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کا مقام ملکی اور بین الاقوامی طور پر ابھارنے کا کریڈٹ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کو جاتا ہے جس نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے

سیالکوٹ۔ 06 جون (اے پی پی):وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ ٹینری زون میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کا افتتاح کر دیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کا مقام ملکی اور بین الاقوامی طور پر ابھارنے کا کریڈٹ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی کو جاتا ہے جس نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ چیمبر 1986 میں بنا اور تب سے مسلسل نمایاں مقام حاصل کیا ہے ۔خواجہ محمد آصف نے کہا کہ جو عزت اس شہر نے بخشی ہے اس کی ادائیگی ایسے منصوبوں سے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ چیمبر کے حصے میں ڈرائی پورٹ، ایئر سیال اور بہت سی کامیابیاں ہیں، شہر کا جغرافیہ چھوٹا ہے مگر اس کا اثر پوری دنیا میں ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ سیالکوٹ کا فٹ پرنٹ پوری دنیا میں نظر آتا ہے، اس کی ٹیکنالوجی پوری دنیا میں تسلیم کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے لیڈنگ ایکسپورٹرز کو تمغے دیے ہیں، ان کی خدمات کو تسلیم کیا ہے،آج ایک سنگ میل عبور کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب بھی بڑی تبدیلی لائی جائے تو ابتدا میں مخالفت ہوتی ہے،نئی اصلاحات لانے میں مزاحمت کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن کسی چیز کی بنیاد رکھنے والوں کو صدیوں یاد رکھا جاتا ہے۔خواجہ محمد آصف نے سیالکوٹ کے شائننگ سٹارز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپنے کاروبار کے معیار کو جتنا بہتر کر سکتے ہیں کریں،سیالکوٹ کے لیڈر اور اس کی مصنوعات کی پوری دنیا میں مانگ ہے،فیشن انڈسٹری میں جگہ کےلئے ویلیو ایڈڈ پراڈکٹس بنائیں