دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 28 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 10 ہزار کیوسک

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔ہفتہ کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 28 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 10 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 57 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 57 ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 73 ہزار 100 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 73 ہزار 100 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 43 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 29 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 34 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 11 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 90 ہزار 200 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 82 ہزار 700 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 83 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 38 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 14 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 88 ہزار کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 75 ہزار کیوسک اور اخراج 54 ہزار 500 کیوسک، سکھر بیراج میں پانی کی آمد 50 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 18 ہزار 500 کیوسک،کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 11 ہزار 600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 20 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 5 ہزار 600 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 12 ہزار 200 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر کے اعدادوشمار کےمطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1454.38 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.153 ملین ایکڑفٹ۔ منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1171.15فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.632 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 646.40 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.189 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔