جرمنی میں نجی طیارہ مکان کی چھت پر گر کر تباہ، دو افراد ہلاک

جرمنی کے شمال مغربی علاقے میں چھوٹا نجی طیارہ رہائشی مکان کی چھت پر گر کر تباہ ہو گیا ، جس سے دو افراد ہلاک ہو گئے

برلن۔26جولائی (اے پی پی):جرمنی کے شمال مغربی علاقے میں چھوٹا نجی طیارہ رہائشی مکان کی چھت پر گر کر تباہ ہو گیا ، جس سے دو افراد ہلاک ہو گئے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق پولیس نے بتایا کہ طیارہ اولڈن برگ کے قریب واقع قصبے گینڈرکیزی کے رہائشی علاقے میں ایک مکان کی چھت سے ٹکرا کر تباہ ہو گیا ۔حادثے کے دوران طیارہ میں سوار دو افراد ہلاک ہو گئے ۔حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔