وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن ’’محفوظ پنجاب‘‘ کے تحت سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے روڈ سیفٹی آگاہی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔
سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے روڈ سیفٹی آگاہی مہم جاری، ہیلمٹ پہننے والوں میں پھول تقسیم
ملتان۔ 06 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن ’’محفوظ پنجاب‘‘ کے تحت سٹی ٹریفک پولیس ملتان کی جانب سے روڈ سیفٹی آگاہی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد نبیل کھوکھر نے عید گاہ چوک پر ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کے زیر اہتمام منعقدہ آگاہی سرگرمیوں میں شرکت کی۔اس موقع پر ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ بوائز سکاؤٹس کے نوجوان بھی موجود تھے۔ سی ٹی او ملتان نے موٹرسائیکل سواروں کو دورانِ ڈرائیونگ ہیلمٹ کے استعمال، سائیڈ ویو مررز، لین و لائن ڈسپلن اور دیگر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے کونز کے ذریعے لین و لائن ڈسپلن کی عملی تربیت بھی دی گئی جبکہ موٹرسائیکل سواروں کو انتہائی بائیں جانب رہتے ہوئے محفوظ ڈرائیونگ کی تلقین کی گئی۔سی ٹی او ملتان محمد نبیل کھوکھر نے شہریوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے جبکہ ہیلمٹ کی پابندی کرنے والے موٹرسائیکل سواروں کو حوصلہ افزائی کے طور پرانہیں پھول بھی پیش کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ سٹی ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے اور روڈ سیفٹی قوانین پر عملدرآمد سے ہی حادثات میں نمایاں کمی لائی جاسکتی ہے۔









