ہری پور حطار انڈسٹریل سٹیٹ میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے پیپر مل میں ایک اور مزدور جاں بحق ہو گیا
ہری پور ،حطار انڈسٹریل سٹیٹ میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے پیپر مل میں ایک مزدور جاں بحق

مزید خبریں
نمائندہ۔ 07 جون (اے پی پی):ہری پور حطار انڈسٹریل سٹیٹ میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے پیپر مل میں ایک اور مزدور جاں بحق ہو گیا ،مزدور کی شناخت شان حیدر کے نامی سے ہوئی ہے۔محنت کش کٹر مشین پر کام کرتے ہوئے مشین کی زد میں آ گیا۔کٹر مشین میں آنے کے باعث محنت کش موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔نعش ٹراما سنٹر منتقل کر دی گئی ۔ہری پور حطار انڈسٹریل سٹیٹ میں حفاظتی اقدامات نہ ہونے کے باعث آئے روز ایسے واقعات پیش آتے رہتے ہیں








