گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی علامہ سید ساجد نقوی سے ملاقات

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد نقوی سے ملاقات کی

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد نقوی سے ملاقات کی جس میں ملک میں محرم الحرام کے حوالہ سے ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے رواداری اتحاد کی فضا کے تسلسل کو انتہائی ضروری قرار دیا۔اتوار کو گورنر آفس سے جاری بیان کے مطابق راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں خیبرپختونخوا اور کرم کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔علامہ سید ساجد نقوی نے کرم متاثرین کو ہلال احمر خیبرپختونخوا کے زریعے امداد کی فراہمی یقینی بنانے پر گورنر کے کردار کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ ایران امریکا جنگ بندی میں جس طرح پاکستان کردار ادا کررہا ہے اس پر ملت اسلامیہ کو فخر ہے اس حوالہ سے پاکستان کی کوششوں کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ملاقات میں اس حوالہ سے ملک کی سیاسی اور عسکری قیادت کے مشترکہ کردار کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔