وفاقی وزیر برائے داخلہ ، منصوبہ بندی و ترقی چوہدری احسن اقبال کا سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران جواب

اسلام آباد ۔ 02 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی چوہدری احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان میں موجودہ حکومت نے جو سرمایہ کاری کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر کلثوم پروین کے سوال کے جواب میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ یہ وفاق کا ایوان ہے یہاں …

اسلام آباد ۔ 02 نومبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی چوہدری احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلوچستان میں موجودہ حکومت نے جو سرمایہ کاری کی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ جمعرات کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر کلثوم پروین کے سوال کے جواب میں وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ یہ وفاق کا ایوان ہے یہاں بات کرتے ہوئے صوبائیت کا عنصر نہیں ہونا چاہیے۔ بلوچستان کے ساتھ وفاق کی طرف سے گزشتہ چار سال میں جو سرمایہ کاری کی گئی ہے اس کی مثال نہیں ملتی۔ آج بلوچستان میں چپے چپے پر پاکستان کا پرچم لہراتا ہے۔ ہمارے منصوبے جو 1998ءمیں شروع کئے گئے تھے ان کو مکمل کیا جاتا تو آج صوبے کی حالت بدل جاتی۔ ہم نے چار سالوں میں ان منصوبوں کو مکمل کیا ہے۔ کوئٹہ گوادر ساڑھے چھ سو کلو میٹر کی شاہراہ ہم نے مکمل کی جس سے علاقے میں ترقی کی نئی لہر آئی ہے۔ حب کول کے منصوبہ پر کام شروع ہو چکا ہے۔ یہ 1320 میگاواٹ کا منصوبہ ہے۔ بلوچستان بھر میں شاہراہیں بن رہی ہیں۔ گوادر 2013ءکے مقابلے میں آج یکسر بدل چکا ہے۔ آج ہر کوئی وہاں تسلیم کرتا ہے کہ صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔

Leave a Reply