سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے
سعودی اور قطری وزرائے خارجہ کا رابطہ، حالیہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
ریاض۔8جون (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے قطر کے وزیر اعظم و وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ایس پی اے کے مطابق دونوں وزائے خارجہ نے حالیہ علاقائی صورتحال اور خطے پر اس کے اثرات کے ساتھ سلامتی اور استحکام کی سپورٹ کے لیے دونوں ملکوں کی کوششوں کا جائزہ لیا۔








