چین کے صدر شی جن پنگ شمالی کوریا کے دورے پر پیانگ یانگ پہنچ گئے

چین کے صدر شی جن پنگ پیر کو شمالی کوریا کے سرکاری دورے پر پیانگ یانگ پہنچ گئے۔

پیانگ یانگ۔8جون (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ پیر کو شمالی کوریا کے سرکاری دورے پر پیانگ یانگ پہنچ گئے۔ شنہوا کے مطابق شمالی کوریا کی ورکرز پارٹی کے جنرل سیکرٹری اور ریاستی امور کے صدر کم جونگ اُن اور ان کی اہلیہ ری سول جو نے ہوائی اڈے پر شی جن پنگ اور ان کی اہلیہ پنگ لی یوان کا استقبال کیا۔ طیارے سے اترنے کے بعد کم جونگ اُن نے شی جن پنگ سے گرمجوشی کے ساتھ مصافحہ کیا۔پیانگ یانگ پہنچنے سے قبل شمالی کوریا کے سرکاری اخبار روڈونگ سنمن میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں شی جن پنگ نے کہا کہ وہ کم جونگ اُن سے ملاقات کے منتظر ہیں تاکہ دونوں ممالک کے درمیان روایتی دوستی پر تبادلہ خیال کیا جا سکے اور دوطرفہ تعلقات کی مجموعی ترقی سے متعلق خیالات کا تبادلہ ہو سکے۔