بنگلہ دیش کے کئی حصوں میں زلزلے کے جھٹکے

بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ اور دیگر کئی حصوں میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

ڈھاکہ ۔8جون (اے پی پی):بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ اور دیگر کئی حصوں میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ڈھاکہ ٹریبیون نے بنگلہ دیش کے محکمہ موسمیات کی اسسٹنٹ میٹرولوجسٹ فرزانہ سلطانہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اتوار کی رات 11:37 بجے آنے والے زلزلے کا مرکز بھوٹان میں تھا اور ریکٹر سکیل پر اس کی شدت 5.6 تھی ۔ یورپی۔میڈیٹیرینین سیسمولوجیکل سینٹر (EMSC) کے مطابق زلزلے کا مرکز بھوٹان کے دارالحکومت تھمفو سے 28 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔ زلزلے سے کسی نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع نہیں ملی۔