فلپائن میں 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد انڈونیشیا نے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں سونامی وارننگ جاری کر دی ۔شنہوا کے مطابق انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (BNPB) نے پیر کو جنوبی فلپائن میں 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی لہروں کے خطرے کے پیش نظر شمالی ساحلی علاقوں کے مکینوں سے اونچی جگہوں پر منتقل ہونے کی اپیل کی
فلپائن میں شدید زلزلے کے بعد انڈونیشیا کےشمال مشرقی ساحلی علاقوں میں سونامی وارننگ جاری
جکارتہ۔8جون (اے پی پی):فلپائن میں 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد انڈونیشیا نے شمال مشرقی ساحلی علاقوں میں سونامی وارننگ جاری کر دی ۔شنہوا کے مطابق انڈونیشیا کی نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی (BNPB) نے پیر کو جنوبی فلپائن میں 7.8 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی لہروں کے خطرے کے پیش نظر شمالی ساحلی علاقوں کے مکینوں سے اونچی جگہوں پر منتقل ہونے کی اپیل کی۔ بی این پی بی نے بیان میں کہا کہ شمالی انڈونیشیا میں کئی ساحلی مانیٹرنگ سٹیشنز پر سونامی کی معمولی لہروں کا پتہ چلا۔ایجنسی نے شدید زلزلے کے بعد آنے والے آفٹر شاکس کے پیش نظر متاثرہ صوبوں شمالی سولاویسی اور گورونٹالو کے حکام پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر مکینوں کو چوکس رہنے، ساحلوں سے دور رہنے اور منظم طریقے سے اونچی زمین کی طرف نکل جانے کی ہدایت کریں۔فلپائن میں آنے والے طاقتور زلزلے نے شمال مشرقی انڈونیشیا کے کچھ ساحلی علاقوں کے رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے ۔ زلزلے کے جھٹکے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں محسوس کیے گئے تاہم فوری طور پر کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔فلپائن کے انسٹی ٹیوٹ آف وولکینولوجی اینڈ سیسمولوجی نے کہا کہ پیر کی صبح جنوبی فلپائن میں 7.8 شدت کا زلزلہ آیا جس میں اموات بڑھ کر 5 ہو گئیں، جس کے بعد انڈونیشیا کی موسمیات اور جیو فزیکل ایجنسی نے ملک کے شمال مشرقی ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔









