نیو یارک کے پین سٹیشن پر چاقو حملہ میں 5 افراد زخمی

امریکی شہر نیویارک کے پین سٹیشن پر چاقو حملے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

نیویارک۔8جون (اے پی پی):امریکی شہر نیویارک کے پین سٹیشن پر چاقو حملے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق فائر ڈیپارٹمنٹ آف نیویارک نے بتایا کہ حملے میں ایک شخص کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جبکہ دو افراد درمیانے درجے اور باقی کو معمولی زخم آئے ہیں۔حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔