اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی سربراہان نے ملاقات کی۔ جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں محمود خان اچکزئی، مولانا عبدالغفور حیدری، غوث بخش مہر، میر حاصل خان بزنجو، سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور محمد اعجاز الحق شامل …
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی سربراہان کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مختلف سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی سربراہان نے ملاقات کی۔ جمعرات کو اسلام آباد میں ہونے والی اس ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم سے ملاقات کرنے والوں میں محمود خان اچکزئی، مولانا عبدالغفور حیدری، غوث بخش مہر، میر حاصل خان بزنجو، سینیٹر پروفیسر ساجد میر اور محمد اعجاز الحق شامل تھے۔ قبل ازیں وزیراعظم نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں کے ایک اجلاس کی بھی صدارت کی جس میں قومی اہمیت کے امور پر بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں چوہدری نثار علی خان، خواجہ محمد آصف، احسن اقبال اور خواجہ سعد رفیق شریک تھے۔








