خواتین یونیورسٹی ملتان کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے زیر اہتمام “ٹیک ایکسپو 2026” کا انعقاد 9 جون بروز منگل صبح 10:30 بجے جناح ہال کچہری کیمپس میں کیا جائے گا
جدت، تحقیق اور ٹیکنالوجی کا سنگم خواتین یونیورسٹی ملتان میں ٹیک ایکسپو 2026 منعقد ہوگا

مزید خبریں
ملتان۔ 08 جون (اے پی پی):خواتین یونیورسٹی ملتان کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے زیر اہتمام “ٹیک ایکسپو 2026” کا انعقاد 9 جون بروز منگل صبح 10:30 بجے جناح ہال کچہری کیمپس میں کیا جائے گا۔ ترجمان کےمطابق طا لبات کی جانب سے تیار کردہ جدید اور تخلیقی فائنل ایئر پراجیکٹس کی نمائش پیش کی جائے گی ٹیک ایکسپو 2026 میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس، سائبر سکیورٹی
ویب اینڈ موبائل ڈویلپمنٹ، ایمبیڈڈ سسٹمزاور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق جدید پراجیکٹس پیش کیے جائیں گے۔نمائش کا مقصد طالبات کی فنی صلاحیتوں، تحقیق، جدت اورٹیکنالوجی کے میدان میں ان کی عملی مہارتوں کو اجاگرکرنا ہے۔تقریب کی مہمانِ خصوصی وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹرشاہد ہ بتول ہوں گی، جو طالبات کی تحقیقی و سائنسی کاوشوں کا جائزہ لیں گی۔








