مظفرگڑھ ،ہیٹ سٹروک سے بزرگ افراد بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں،ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ

مظفرگڑھ شہر اور گرد و نواح میں شدید گرمی کی لہر سے ہیٹ سٹروک کے خطرات بڑھنے لگے

مظفرگڑھ۔ 08 جون (اے پی پی):مظفرگڑھ شہر اور گرد و نواح میں شدید گرمی کی لہر سے ہیٹ سٹروک کے خطرات بڑھنے لگے،ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر مصطفی ظفر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق 9 سے 14 جون کے دوران میدانی علاقوں میں غیر معمولی گرمی کی لہر آسکتی ہے،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کو کم از کم اگلے ایک ہفتے تک احتیاط برتنے کی ضرورت ہے،انہوں نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہیٹ سٹروک کے سلسلہ میں خصوصی وارڈ فعال کردیا گیا ہے،ڈاکٹر مصطفی ا ظفر نے کہا کہ ہیٹ اسٹروک سے بزرگ افراد بری طرح متاثر ہوسکتے ہیں،انہوں نے کہا کہ شہری 10 بجے صبح سے 4 بجے شام تک گھروں میں رہیں اور غیر ضروری طور پر باہر مت نکلیں