سی پی او راولپنڈی کا ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، بہترین کارکردگی پر افسران و جوانوں میں اسناد تقسیم

راولپنڈی۔8جون (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کر کے مختلف برانچوں کا معائنہ کیا اور افسران و اہلکاروں کو پیشہ وارانہ فرائض مزید مؤثر انداز میں انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔ دورہ کے دوران چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی اور دیگر سینئر افسران نے سی پی او کا استقبال کیا جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کے تمام سرکل انچارجز بھی موجود …

راولپنڈی۔8جون (اے پی پی):سٹی پولیس آفیسر راولپنڈی سید خالد محمود ہمدانی نے ٹریفک ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کر کے مختلف برانچوں کا معائنہ کیا اور افسران و اہلکاروں کو پیشہ وارانہ فرائض مزید مؤثر انداز میں انجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔

دورہ کے دوران چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی اور دیگر سینئر افسران نے سی پی او کا استقبال کیا جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کے تمام سرکل انچارجز بھی موجود تھے۔ سی پی او نے ہیڈ کوارٹرز کی مختلف برانچوں کا معائنہ کیا اور کارکردگی کا جائزہ لیا۔انہوں نے ٹریفک پولیس ایف ایم 88.6 کا بھی دورہ کیا اور شہریوں سے لائیو گفتگو کرتے ہوئے ان کے مسائل اور تجاویز سنی۔ بعد ازاں میچز، عیدالاضحیٰ اور دیگر اہم مواقع پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران اور جوانوں میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔اس موقع پر سید خالد محمود ہمدانی نے کہا کہ ٹریفک پولیس پنجاب پولیس کا روشن چہرہ ہے۔ انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت کی کہ خود احتسابی، نیک نیتی، دیانتداری، رزق حلال اور قانون کی مکمل پاسداری کو اپنا شعار بنائیں اور دوران ڈیوٹی قانون کے مؤثر نفاذ کو یقینی بنائیں۔

مزید خبریں