بلاول بھٹو زرداری کی لاڑکانہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارک باد

:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارک باد دی ہے۔اپنے پیغام میں انھوں نے لاڑکانہ پریس کلب کے نومنتخب صدر عبدالقادر جاگیرانی اور جنرل سیکریٹری طارق محمود درانی کو مبارک باد دی

لاڑکانہ۔ 08 جون (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لاڑکانہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو مبارک باد دی ہے۔اپنے پیغام میں انھوں نے لاڑکانہ پریس کلب کے نومنتخب صدر عبدالقادر جاگیرانی اور جنرل سیکریٹری طارق محمود درانی کو مبارک باد دی۔

انہوں نے لاڑکانہ پریس کلب کے نائب صدر حنیف سہاگ، جوائنٹ سیکریٹری رشید سموں اور خزانچی ظہیر ابڑو اورگورننگ باڈی کے اراکین ظفر ابڑو، سلامت ابڑو، منور رند، فہدشاہ، یونس ڈیتھو اور فوٹوگرافر ندیم سومرو کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا امید ہے لاڑکانہ پریس کلب کی نومنتخب کابینہ صحافیوں کے حقوق اور مسائل کے حل میں اپنا موثر کردار ادا کرے گی۔