راولپنڈی۔8جون (اے پی پی):آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (اے پی ایس ایم اے) راولپنڈی ڈویژن کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب صدیق پبلک سکول میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اے پی ایس ایم اے کے مرکزی صدر کاشف ادیب جویندانی تھے جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل امجد علی خان، مرکزی سینئر نائب صدر محمد فرقان چوہدری، شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان اور وسطی …
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری

مزید خبریں
راولپنڈی۔8جون (اے پی پی):آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (اے پی ایس ایم اے) راولپنڈی ڈویژن کے نومنتخب عہدیداروں کی حلف برداری کی تقریب صدیق پبلک سکول میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی اے پی ایس ایم اے کے مرکزی صدر کاشف ادیب جویندانی تھے جبکہ مرکزی سیکرٹری جنرل امجد علی خان، مرکزی سینئر نائب صدر محمد فرقان چوہدری، شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان اور وسطی پنجاب کے صدر سید علی عباس نے بطور مہمانان اعزاز شرکت کی۔
تقریب میں ڈویژنل صدر ایڈووکیٹ ابرار احمد، نائب صدور ایڈووکیٹ سید اقدس شاہ، مشتاق حیدر اور ڈاکٹر اعجاز محمود، سیکرٹری جنرل عامر انور، اے پی ایس ایم اے ویمن ونگ راولپنڈی ڈویژن کی صدر سکینہ تاج، ضلعی صدر راولپنڈی آغا شہاب مقصود اور دیگر نومنتخب عہدیداروں سے ان کے عہدوں کا حلف لیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر کاشف ادیب جویندانی اور مرکزی سینئر نائب صدر محمد فرقان چوہدری نے کہا کہ اے پی ایس ایم اے ملک بھر کے نجی تعلیمی اداروں کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم ہے جو نجی تعلیمی شعبے کے مسائل کے حل اور تعلیمی معیار کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ طلبہ کی کردار سازی اور اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔شمالی پنجاب کے صدر ابرار احمد خان اور وسطی پنجاب کے صدر سید علی عباس نے اپنے خطاب میں نجی تعلیمی شعبے کے مفادات کے تحفظ اور درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی اتحاد و اتفاق کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب عہدیداروں جن میں ایڈووکیٹ ابرار احمد، آغا شہاب مقصود، سکینہ تاج، اسماء شاہد، عدنان نثار اور عبید الرحمٰن ہزاروی شامل تھے، نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ نجی تعلیمی اداروں کے حقوق کے تحفظ، تعلیمی نظام کی بہتری اور شعبہ تعلیم کی ترقی و استحکام کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔








