پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل (پی این اے سی ) کے ڈائریکٹر جنرل عتیق الرحمٰن نے عالمی یومِ ایکریڈیٹیشن 2026 کے موقع پر اپنے پیغام میں تمام کنفارمیٹی اسسمنٹ اداروں، ریگولیٹرز، صنعتوں اور شراکت داروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے
پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل کے ڈائریکٹر جنرل عتیق الرحمٰن کا عالمی یومِ ایکریڈیٹیشن 2026 کے موقع پر پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل (پی این اے سی ) کے ڈائریکٹر جنرل عتیق الرحمٰن نے عالمی یومِ ایکریڈیٹیشن 2026 کے موقع پر اپنے پیغام میں تمام کنفارمیٹی اسسمنٹ اداروں، ریگولیٹرز، صنعتوں اور شراکت داروں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکریڈیٹیشن کے نظام پر اعتماد اور اس کی اہمیت کو برقرار رکھنے میں ان کا کردار قابلِ قدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کا موضوع "ایکریڈیٹیشن: چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو بااختیار بنانا” اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ معیاری انفراسٹرکچر معاشی ترقی کی بنیاد ہے۔
ایکریڈیٹیشن مصنوعات اور خدمات پر اعتماد کو فروغ دیتی ہے، ایس ایم ایز کے لئے عالمی منڈیوں تک رسائی آسان بناتی ہے اور عوامی تحفظ کو یقینی بناتی ہے۔ عتیق الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان نیشنل ایکریڈیٹیشن کونسل ملک کے ایکریڈیٹیشن نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لئے پُرعزم ہے تاکہ جدت، منصفانہ تجارت اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے اس عزم کے اعادہ پر زور دیا کہ غیر جانبداری، پیشہ وارانہ مہارت اور دیانتداری کے اعلیٰ ترین معیار برقرار رکھے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ کوششوں سے ’’میڈ اِن پاکستان‘‘ کو عالمی اعتماد اور معیار کی علامت بنایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے عالمی یومِ ایکریڈیٹیشن کے موقع پر تمام متعلقہ فریقوں کو مبارکباد بھی پیش کی۔








