لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 6 جولائی سے 5 ستمبر تک ہوں گی

لاہور۔8جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد تعطیلات کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں موسم گرما کی تعطیلات 6 جولائی سے 5 ستمبر تک ہوں گی۔

تعطیلات کے دوران صرف اہم اور ہنگامی نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی جا سکے گی۔رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعطیلات کے دوران مقدمات کی سماعت کے لیے خصوصی بینچ تشکیل دیے جائیں گے، جبکہ معمول کے مقدمات کی سماعت تعطیلات کے اختتام کے بعد دوبارہ شروع ہوگی۔

مزید خبریں