محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران پنجاب بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کیلئے پاک فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کر لی ہیں۔ پیر کو ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محکمہ داخلہ نے پنجاب پولیس کی درخواست پر سکیورٹی انتظامات میں
پنجاب میں محرم الحرام کے دوران فوج اور رینجرز کے دستے طلب

مزید خبریں
لاہور۔8جون (اے پی پی):محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران پنجاب بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کیلئے پاک فوج اور رینجرز کی خدمات طلب کر لی ہیں۔ پیر کو ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق محکمہ داخلہ نے پنجاب پولیس کی درخواست پر سکیورٹی انتظامات میں معاونت کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو باضابطہ مراسلہ ارسال کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے محرم الحرام کے پرامن انعقاد کیلئے خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
ترجمان کے مطابق مجموعی طور پر پنجاب کے 39 اضلاع میں پاک فوج اور رینجرز کی 137 کمپنیاں طلب کی گئی ہیں جن میں پاک فوج کی 61 اور رینجرز کی 76 کمپنیاں شامل ہیں۔ پاک فوج اور رینجرز کے دستے ضرورت کے مطابق مختلف اضلاع میں یکم محرم سے 11 محرم تک اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔ محکمہ داخلہ نے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ پنجاب پولیس کی درخواست پر سکیورٹی میں معاونت کیلئے لکھا ہے۔








