گورنر سندھ نہال ہاشمی سے ایتھوپیا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات ،دوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے ایتھوپیا کے اعزازی قونصل جنرل ابراہیم خالد تواب نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اورپاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور دوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔پیر کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار …

کراچی۔ 08 جون (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے ایتھوپیا کے اعزازی قونصل جنرل ابراہیم خالد تواب نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی اورپاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور دوطرفہ اقتصادی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔پیر کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ نے پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ باہمی تعاون کے فروغ سے دونوں ممالک کے عوام کو مشترکہ ترقی کے ثمرات حاصل ہوں گے۔ملاقات کے دوران اعزازی قونصل جنرل نے کہا کہ ایتھوپیا کی معیشت مسلسل ترقی کی جانب گامزن ہے اور سالانہ شرح نمو قابلِ ذکر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا افریقہ کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی معیشتوں میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایتھوپیا مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے باہمی احترام اور ہم آہنگی کی عمدہ مثال ہے۔ ابراہیم خالد تواب نے کہا کہ ایتھوپیا میں پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے فارماسیوٹیکل، ٹیکسٹائل، لیدر، پلاسٹک، کیمیکل، کاغذ اور کارٹن سازی سمیت متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کافی، آئل سیڈز اور دیگر زرعی و سرجیکل مصنوعات کی درآمد کے ذریعے دوطرفہ تجارتی حجم میں اضافہ کر سکتا ہے۔

مزید خبریں