گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کے درمیان پیر کو یہاں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کے درمیان ملاقات، ملکی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتحال پر تبادلہ خیال
اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ کے درمیان پیر کو یہاں ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
دونوں رہنمائوں نے ادارہ جاتی تعاون اور ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔ ملاقات میں حکومت کے تمام اکائیوں کے ساتھ روابط کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔









