مشرق وسطیٰ میں حالیہ تشدد سنگین خطرہ ،فریقین تحمل و بردباری اور امن کو مزید موقع دیں،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی تشدد اور تباہی کے راستے کی بجائے امن اور سفارتکاری کی راہ پر قائم رہنے کی اپیل

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ تشدد کو سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے فریقین سے تحمل و بردباری ، امن کو مزید ایک موقع دینے اور تشدد اور تباہی کے راستے کی بجائے امن اور سفارتکاری کی راہ پر قائم رہنے کی اپیل کی ہے

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں حالیہ تشدد کو سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے فریقین سے تحمل و بردباری ، امن کو مزید ایک موقع دینے اور تشدد اور تباہی کے راستے کی بجائے امن اور سفارتکاری کی راہ پر قائم رہنے کی اپیل کی ہے۔ پیر کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ” ایکس” پر اپنے پیغام میں کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں حالیہ تشدد میں اضافہ اس بات کی واضح یاد دہانی ہے کہ ایک کمزور اور غیر مستحکم جنگ بندی کتنے سنگین خطرات اور ناقابلِ برداشت نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم اپنے برادر ممالک اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس تنازعہ کے پُرامن سفارتی حل کے لئے خلوصِ نیت اور انتھک کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر ایسے وقت میں جب ایک منصفانہ اور پائیدار حل کا مقصد قریب دکھائی دے رہا ہے ہم تمام فریقوں سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں اور امن کو مزید ایک موقع دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تشدد اور تباہی کے راستے کی بجائے امن اور سفارتکاری کی اس راہ پر قائم رہنا ہوگا جس کی کامیابی کے امکانات روشن اور حوصلہ افزا ء ہیں۔

مزید خبریں