ایشیائی فوریکس مارکیٹس میں ٍ امریکی ڈالر مستحکم رہا

85

ٹوکیو۔ 03 نومبر (اے پی پی)ایشیائی فوریکس مارکیٹس میں جمعہ کو امریکی ڈالر کو استحکام حاصل رہا۔ٹوکیو ٹریڈ میں امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ114.00ین رہی،ڈالر انڈکس ڈی ایکس وائے 94.684 پر رہا جو کہ جمعرات کو کم سطح 94.411 پر تھا۔جمعہ کو برطانوی پاﺅنڈ کی یورو کے مقابلے شرح تبادلہ میں انتہائی 89.19 پنسکمی آئی،پاﺅنڈ سٹرلنگ کی ٹریڈنگ 1.3070ڈالر قدر میں 1.45 فیصد کمی کے ساتھ ہوئی۔