اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ اگر مرد کوئی جرم کرے اور اس کی پاداش میں خواتین کو گرفتار کیا جائے تو یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں عیسیٰ نوری اور دیگر ارکان کی جانب سے کوئٹہ میں کالعدم تنظیم کے سربراہ کی رشتہ دار خواتین کو گرفتار کئے جانے کے …
مرد جرم کرے اورگرفتار خاتون ہو تو یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی نے کہا ہے کہ اگر مرد کوئی جرم کرے اور اس کی پاداش میں خواتین کو گرفتار کیا جائے تو یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں عیسیٰ نوری اور دیگر ارکان کی جانب سے کوئٹہ میں کالعدم تنظیم کے سربراہ کی رشتہ دار خواتین کو گرفتار کئے جانے کے خلاف اٹھائے گئے نکتہ اعتراضات پر انہوں نے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ سے کہا کہ وہ یہ معاملہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے نوٹس میں لائیں۔








