سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا برطانوی ہائی کمشنر سے فون پر رابطہ ، لندن کی گاڑیوںپر درج پاکستان مخالف نعروں پر شدید تحفظات کا اظہار

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا برطانوی ہائی کمشنر سے فون پر رابطہ ، لندن کی گاڑیوںپر درج پاکستان مخالف نعروں پر شدید تحفظات کا اظہار دوست ملک کی سرزمین پر اس قسم کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دینی چاہیئے، تہمینہ جنجوعہ اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے جمعہ کو یہاں برطانوی ہائی کمشنر کو فون کیا اور لندن کی گاڑیوںپر درج پاکستان مخالف …

سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کا برطانوی ہائی کمشنر سے فون پر رابطہ ، لندن کی گاڑیوںپر درج پاکستان مخالف نعروں پر شدید تحفظات کا اظہار
دوست ملک کی سرزمین پر اس قسم کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دینی چاہیئے، تہمینہ جنجوعہ

اسلام آباد ۔ 03 نومبر (اے پی پی) سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے جمعہ کو یہاں برطانوی ہائی کمشنر کو فون کیا اور لندن کی گاڑیوںپر درج پاکستان مخالف نعروں جو پاکستان کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری پر براہ راست حملہ ہے، پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور کہا کہ ایک دوست ملک کی سرزمین پر اس قسم کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دینی چاہیئے۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق سیکرٹری خارجہ نے برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق ملکی خود مختاری اور علاقائی سالمیت سے متصادم بدنیتی پر مبنی اشتہاری مہم اور سرگرمیوں کو مسترد کرتا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ معاملہ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر نے خارجہ اور دولت مشترکہ دفتر کے سامنے بھی اٹھایا ہے۔سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ پاکستان ایسی مذموم اور بدنیتی پر مبنی مہم جوئی کے مقاصد سے بخوبی آگاہ ہے،جسکی ایک دوست ملک کی سرزمین پر اس قسم کی سرگرمیوں کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔

Leave a Reply