ایبٹ آبادپولیس کی کارروائی،سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کے دو ملزمان گرفتار
ایبٹ آبادپولیس کی کارروائی،سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کے دو ملزمان گرفتار

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 10 جون (اے پی پی):ڈی پی او ایبٹ آباد ہارون رشید خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر اور سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران پولیس نے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس پی کینٹ علی حمزہ بٹ کی نگرانی میں ایس ایچ او کینٹ علی جدون نے کارروائی کرتے ہوئے حمزہ اور ارسلان ساکنان کنج کو حراست میں لیا۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک رپیٹر اور ایک پستول برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ڈی پی او نے کہا کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور معاشرے میں خوف و ہراس پھیلانے یا نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رکھی جائے گی۔








