کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجلی کے کھمبوں کی تنصیب اورلائنوں کی شفٹنگ کی جا رہی ہے۔
کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں 11جون کو بجلی بندرہے گی

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 10 جون (اے پی پی):کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں بجلی کے کھمبوں کی تنصیب اورلائنوں کی شفٹنگ کی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں 11جون (بروزجمعرات) کوسریاب گرڈاسٹیشن کے11kvسریاب ون، سریا ب ٹو، غازی، ہزارہ ٹاون، واسا، سمنگلی ایکسپریس، اے ون سٹی اور جڑسا فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی،
اسی طرح 11 جون اور13جون کو(روزانہ) شیخ ماندہ گرڈاسٹیشن کے 11kv ویسٹرن بائی پاس، جبل نور،داریم، خروٹ آ باد اور دوستین فیڈروں سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے جبکہ کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11kvنواں کلی، مالک اور عالم خان فیڈروں سے صبح10:30 بجے تا دوپہر 2:30 بجے تک بجلی بند ہو گی۔اسکے علاوہ 11جون سے 13جون تک (روزانہ) زرغون گرڈاسٹیشن کوئٹہ سے منسلک11kv نواں کلی بائی پاس، زرغون ون، زرغون ٹو، ایف سی، عسکری ون اور صاحبزادہ فیڈروں سے دن11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی
نیز 12جون اور13جون کو انڈسٹریل گرڈاسٹیشن کے سریاب مل، شاہنواز، شموزئی، ایف جی ایس اورواسا فیڈروں سے صبح10بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندرہے گی۔علاوہ ازیں کوئٹہ شہر سے باہرمختلف گرڈاسٹیشن اور ٹرانسمیشن لائنوں پر ضروری مرمت اور ٹیسٹنگ کے کام کئے جارہے ہیں جس کے باعث11جون (بروزجمعرات) کو132kvزیارت گرڈاسٹیشن سے منسلک تمام فیڈروں سے صبح10بجے سے شام پانچ بجے تک
نیز اسی روز کانک گرڈاسٹیشن کے 11kvپنجپائی، چشمہ، چلتن، شوری، شیخ واصل، میر یادگاراور تخاتہ فیڈروں سے صبح 10بجے تادوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہے گی۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اور تعاون کی اپیل کی ہے۔








