سپیکر قومی اسمبلی کا مظفرآباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے پر افسوس کا اظہار

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مظفرآباد آزاد کشمیر میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مظفرآباد آزاد کشمیر میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

بدھ کو ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ سپیکر نے کہا کہ شہدا نے اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران جام شہادت نوش کیا، پوری قوم اس المناک سانحے پر سوگوار ہے۔سردار ایاز صادق نےشہدا کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے دکھ میں برابر کےشریک ہیں ۔سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے حادثے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کےلئے صبر جمیل کی دعا کی