واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔ بدھ کو جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 3 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 37 ہزار 100 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 44 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 44 ہزار 500 کیوسک
آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔10جون (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔ بدھ کو جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 3 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 37 ہزار 100 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 44 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 44 ہزار 500 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 84 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 84 ہزار 400 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 29 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 27 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1451.33 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.054 ملین ایکڑفٹ جبک منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1172.00 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.675 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 646.00 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.174 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








